خواجہ آصف سے سڑک کی تعمیر کرانے کا مطالبہ شہری کو مہنگا پڑ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 مارچ 2018 12:16

سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ 2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف سے سڑک تعمیر کرانے کا مطالبہ کانسٹیبل عامر کو مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں کانسٹیبل عامر نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ایک ورکرز کنونشن کے دوران اپنے گاؤں کی سڑک کی تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

لیکن سڑک تعمیر کروانے کا یہ مطالبہ عامر نامی شہری کو مہنگا پڑ گیا۔اور کانسٹیبل عامر کو مسلم لیگ ہاؤس بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے تھپڑ مارے گئے۔جب کہ کانسٹیبل عامر کا کہنا ہے کہ مجھے خواجہ آصف کی موجودگی میں بات کرنے کے جرم میں تھپڑ مارے گئے۔مزید کیا ہوا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :