برطانوی پارلیمان کی رکن سعیدہ وارثی یہودی نے اخبارکےخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 12:11

برطانوی پارلیمان کی رکن سعیدہ وارثی یہودی نے اخبارکےخلاف ہتک عزت کامقدمہ ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) برطانوی پارلیمان کی رکن سعیدہ وارثی یہودی اخبارکےخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت گئیں،اخبار نے معذرت کرلی ، 20 ہزار پاﺅنڈز ادا کرے گا۔اخبارکی جانب سے سعیدہ وارثی پرالزام لگایاگیاتھاکہ وہ داعش کی صفائی پیش کرتی ہیں اورانہوں نے داعش میں شامل برطانوی مسلمانوں کیخلاف کارروائی کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

سعیدہ وارثی نے کہا کہ مسلمان انتہاپسندی کی حمایت نہیں کرتی اور مجھ پرداعش کے حملوں کی حمایت کرنے کاالزام لگایاگیا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بار بار آرٹیکل چھاپے گئے جس پر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا اورمیری ساکھ کونقصان پہنچا مگر اب اخبار نے قبول کر لیا ہے اور صفحہ اول پر معذرت بھی شائع کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اخبارمجھے20ہزارپاﺅنڈکاجرمانہ اداکرےگاجوفلاحی ادارے کو دوں گی۔

متعلقہ عنوان :