فلم ’’پیسیفک رِم 2؛اًپ رائزنگ ‘‘کے پریمیئر میں فلمی ستاروں کی بھرپور شرکت

یونیورسل پکچر کے بینر تلی23مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

پیر 19 مارچ 2018 12:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم ’’پیسیفک رِم 2؛اًپ رائزنگ ‘‘کالندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ۔فلمی ستارے تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا جنہوں نے فوٹو گرافروں کو ریڈ کارپٹ پر پوز دئیے۔

2013میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رِم کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہو نیوالی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جنکے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔

(جاری ہے)

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ایکشن تھرلرفلم میں اسکاٹ ایسٹ وڈ سمیت ٹیان چنگ، اینڈریا ارجونا، چارلی ڈے، جان بوئیگا،ڈسٹن کلیئر،لیون میڈن اوربرن گورمن جیسے معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ اس فلم کو گوئلرمو ڈیل ٹورواورتھامس ٹل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچر کے بینر تلی23مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :