لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑی12برس بیت گئے

محمد علی کافلمی سفر 1962 میں’ ’چراغ جلتا رہا‘ ‘سے شروع ہوا، پھر محمد علی کے فن کا چراغ برسوں روشن رہا محمد علی کو دس نگار ایوارڈز، پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا

پیر 19 مارچ 2018 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء)لیجنڈ اداکار محمد علی کومداحوں سے بچھڑے 12برس بیت گئے -مرحوم کی بارہویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی-محمد علی پاکستان فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام اور ایک لیجنڈ اداکار تھے،آج ان کے مداح ان کی بارھویں برسی پر انہیں یاد کر رہے ہیں۔محمد علی کافلمی سفر 1962 میں’ ’چراغ جلتا رہا‘ ‘سے شروع ہوا، پھر محمد علی کے فن کا چراغ برسوں روشن رہا۔

(جاری ہے)

شہنشاہ جذبات محمد علی، فلم انڈسٹری کی سنہری تاریخ انکے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔آگ کا دریا، انسان اور آدمی،شمع، آئینہ اور صورت، کنیز، جانے انجانے ، بھروسہ اور صاعقہ جیسی فلموں کی طرح محمد علی جیسے فنکار بھی روز روز پیدا نہیں ہوتے۔محمد علی اور اداکارہ زیبا کی شادی 29 ستمبر 1966 کو ہوئی۔ حقیقی زندگی میں بھی یہ جوڑی انتہائی کامیاب رہی، باوقار شخصیت اور جاندار آواز،تلفظ کی ادائیگی اور زبان پر گرفت، محمد علی کا ہی خاصہ تھی۔محمد علی کو دس نگار ایوارڈز، پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔