جیکولین فرنینڈس کا حجاب پہن کر ابوظہبی کی جامع مسجد کا دورہ

جیکولین فلم’’ ریس 3‘‘ کی شوٹنگ کے لیے ابوظہبی میں موجود ہیں‘فلم 15جون کو ریلیز ہو گی

پیر 19 مارچ 2018 12:10

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ابوظہبی کی خوبصورت جامع مسجد شیخ زید کا دورہ کیا اس دوران جیکولین نے حجاب لیا اور مسجد کے مختلف حصوں کو دیکھا۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ ریس 3 کی شوٹنگ کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں، شوٹنگ ٹیم مختلف شہروں میں فلم کے مختلف سین کی عکس بندی میں مصروف ہیں تاہم اس دوران جیکولین نے موقع پا کر ابوظہبی کی خوبصورت جامع مسجد شیخ زید کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جیکولین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام میں مسجد کے دورے کے دوران بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو کوشیئر کیا جس میں اداکارہ حجاب میں ملبوس مسجد کے مختلف حصوں کو دیکھ رہی ہیں جب کہ وہاں موجود لوگوں نے اداکارہ کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔جیکولین فرنینڈس کی نئی فلم ’ریس 3‘ کو سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں، فلم کے مناظر ممبئی اور بنکاک میں عکس بند کیے گئے ہیں جب کہ بقیہ ماندہ مناظر کی شوٹنگ کے لیے ٹیم ابوظہبی پہنچی ہے، فلم 15 جون کو سینمائوں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :