بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام اورمعروف اداکار ’زنانہ‘ نکلا

پیر 19 مارچ 2018 12:10

بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام اورمعروف اداکار ’زنانہ‘ نکلا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے زنانہ انداز ہونے سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایت کرن جوہر کا شمار انڈسٹری کی اٴْن نامور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں اور بہت سے نئے چہرے بھی متعارف کرائے لیکن ایک چیز جو کرن جوہر کو دوسرے مردوں سے مختلف کرتی ہے وہ اٴْن کا زنانہ انداز ہے جس سے متعلق اٴْنہوں نے اہم انکشاف بھی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر نے ایک شو میں انکشاف کیا کہ اسکول میں انہیں پینسی(Pancy) کہا جاتا تھا کیوں کہ اٴْن کے چلنے کا طریقہ اور انداز گفتگو لڑکیوں جیسا تھا جب کہ مجھے بچپن ہی سے زنانہ گیتوں پر رقص کرنے کا بے حد شوق تھا جس وجہ سے اکثر دوست وغیرہ بھی میرا مذاق اٴْڑاتے تھے اور اسی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار بھی رہتا تھا۔

(جاری ہے)

کرن جوہر نے مزید انکشاف کیا کہ میں 13 سال کی عمر میں اپنے زنانہ انداز گفتگو کی بہتری اور اور لہجہ کی درستگی کے لئے فن خطابت کے استاد کے پاس بھی گیا لیکن انہوں نے میرے زنانہ انداز گفتگو کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا انداز بلکل صحیح ہے وہ دن ہے اور آج کا دن اگر کوئی اب مجھے کچھ بولتا ہے تو میں پھر بھی اپنے اس انداز کو تبدیل نہیں کرتا۔