مجھے بڑی اور پرتعیش شادی پسند ہے‘ اگلے سال فلموں سے مختصر وقفہ لوں گی‘ ماہرہ خان

اگر میں دوسری شادی کروں گی تو وہ بہت اچھی تقریب ہوگی‘میری دادی کو میرا فلموں اور ٹی وی میں کام کرنا پسند نہیں تھی

پیر 19 مارچ 2018 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے اگر انہوں نے دوسری شادی کی تو وہ بہت بڑی تقریب منعقد کریں گی۔

(جاری ہے)

ایشین فلم فیسٹیول لندن میں خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ وہ اپنی دوسری شادی پر لاہور یا کراچی میں ایک بڑی شادی کی تقریب کرنا چاہتی ہیں یا صرف اپنے قریبی عزیز اور دوستوں کو بلا کر چھوٹی سی تقریب کرنا چاہتی ہیں۔

تو سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ یہ میری شادی ہے اور مجھے بڑی اور پرتعیش شادی پسند ہے، اگر میں دوسری شادی کروں گی تو وہ بہت اچھی تقریب ہوگی۔انہوں نے اپنے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کی دادی کو پسند نہیں تھا کہ وہ فلموں یا ٹی وی میں کام کریں ۔ تقریب کے دوران ماہرہ نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال وہ فلموں سیمختصر وقفہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :