عید کو پاک بھارت کا مسئلہ نہ بنائیں،عدنان سمیع

پیر 19 مارچ 2018 12:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) معروف گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان نے ایک پاکستانی مداح کے نام پیغام میں کہا ہے کہ’عید کا تعلق صرف آپ سے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں سے ہے ، براہ مہربانی اسے پاکستان بھارت کا موضوع نہ بنائیں۔

(جاری ہے)

ہندوئوں کے تہوار نوراتری کے موقع پر عدنان سمیع خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا ،جس پر ایک پاکستانی نے انہیں لکھا کہ امید ہے آپ عید کے موقع پر بھی ہمیں یاد رکھیں گے ۔جس کے جواب میں عدنان سمیع نے لکھا کہ عید کا تعلق صرف آپ سے نہیں پوری مسلم امہ سے ہے ،اسے پاکستان بھارت کا موضوع بنانے سے گریز کریں ۔عدنان سمیع نے پیغام کے آخر میں اپنے گانے کے بول بھی لکھے ’‘ کبھی تو نظر ملائو‘‘۔

متعلقہ عنوان :