Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے اپنے رہنما پارٹی پالیسی کے خلاف بول بڑے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 مارچ 2018 12:09

پاکستان تحریک انصاف کے اپنے رہنما پارٹی پالیسی کے خلاف بول بڑے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ 2018ء) پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری پارٹی پالیسی سے نالاں ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم بخاری پارٹی پالیسی سے خوش نظر نہیں آتے ۔ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمرا ن خان کہتے ہیں کہ مجھے 50اچھے لوگ مل جائیں تو میں ملک کی تقدیر بدل دوں گا۔

(جاری ہے)

لیکن مجھے پی ٹی آئی میں وہ 50لوگ نظر نہیں آتے۔نعیم بخاری نے یہ بھی کہا میں نے عمران خان سے کہا کہ جب آپ تبدیلی کا بات کرتے ہیں تو آپ نئی نسل کو ٹکٹیں کیوں نہیں دیتے۔پی ٹی آئی کو پنجاب میں مراد سعید جیسے نوجوانوں کو لانا چاہئیے۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ پارٹی میں الیکٹ ایبلز جمع ہیں۔لیکن ایسے کھوٹے سکے نہیں چلیں گے۔نعیم بخاری نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :