پنجاب حکومت نے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ صحت کے شعبے میں ہرممکن تعاون کیا ہے‘ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

پیر 19 مارچ 2018 12:00

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ صحت کے شعبے میں ہرممکن تعاون کیا ہے، شہید سیف الرحمن ہسپتال اور جدید ایکسرے مشینوں کیلئے ایک ارب روپے فراہم کئے، مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف شہید سیف الرحمن ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ صحت کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو صوبائی ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا جبکہ سٹی ہسپتال کو ڈویژنل ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا، سکردو اور چلاس کے ہسپتالوں کو بھی ڈویژنل ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا۔ جس کیلئے ایک ہفتے میں کاغذی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :