پیپلز پارٹی کے رہنماء حکومت میں ہوتے ہیں تو نوکریاں فروخت کرتے ہیں‘ عطاء الرحمن

پیر 19 مارچ 2018 12:00

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے صوبائی سینئیر نائب صدر عطاء الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پیپلز پارٹی والے حکومت میں ہوتے ہیں تو نوکریاں فروخت کرتے ہیں اورحکومت سے باہر ہو تو پارٹی کے عہدے فروخت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پرانے جیالے ببانگ دہل کہہ رہے ہیں کہ امجد ایڈووکیٹ ان لوگوں کو عہدہ دیتا ہے جو اس کا پیٹ اور جیب بھرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے غریب کارکن آفس سیکریٹری کے عہدے تک محدود کردیئے گئے ہیں۔ وزیراعلٰی کے خلاف عدم عتماد لانے والے کے ساتھ ان کا اپنا ممبر ساتھ دینے کو تیار نہیں البتہ آثار بتا رہے ہیں کہ امجد ایڈووکیٹ کے خلاف پیپلز پارٹی میں عدم اعتماد نہ آجائے۔جو اپنی جماعت کے لئے ایک سیکرٹریٹ نہیں دلوا سکے وہ عوام کو زمینیں دلوانے کے جھوٹے دعوے کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی والے امجد ایڈوکیٹ کو ڈکٹیٹر سمجھتے ہیں۔ امجد ایڈووکیٹ سمیت پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت پارٹ ٹائم سیاست کررہے ہیں۔ ان کا اصل پیشہ وکالت اور ٹھیکوں کے ذریعے لوٹ مار کرنا ہے، پیپلز پارٹی لوٹ مار کرکے جاگیر دار بننے والوں کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، اس لئے اصل جیالے پارٹی سے الگ ہورہے ہیں، حالیہ تنظیمی عہدے لینے سے انکار دراصل امجد ایڈووکیٹ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہاکہ عنقریب پیپلز پارٹی کے بہت سے عہدیدار اور کارکن مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرینگے۔مسلم لیگ (ن) میں نئے شامل ہونے جیالوں کو عزت بھی ملے گا اور کارکنوں کا وقار بھی بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :