مسلم لیگ کے رہنما صابرجان لیبرونگ کے صوبائی نائب صدر مقرر

پیر 19 مارچ 2018 12:00

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء)مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما صابرجان کو لیبرونگ کا صوبائی نائب صدر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ صابر جان نے اس موقع پر میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کااظہار کرکے بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

قیادت کو اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں کہ پارٹی پالیسیوں اور شہید سیف الرحمن کے منشور پر عمل پیرا ہوکر مسلم لیگ کو سب سے بڑی پارٹی ہونے کا اعزاز برقرار رکھنے کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائوںگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اقتدار سنبھالتے ہی گلگت بلتستان کو تعمیر و ترقی کے راستوں پر گامزن کردیا ہے جس پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور پوری کابینہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پیپلزپارٹی روایتی مخالفت میں تنقید برائے تنقید کے راہ پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ پر عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں پر سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے ریکارڈ ترقیاتی کام اور مضبوط امن ان کی ترقیاتی ویژن کا ثبوت ہے جس سے مخالفین پریشان ہیں۔