سعودی عرب ، غیر ملکی سے شادی کی خواہشمند خواتین کیلئے نئے قواعد مقرر

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 19 مارچ 2018 11:57

سعودی عرب ، غیر ملکی سے شادی کی خواہشمند خواتین کیلئے نئے قواعد مقرر
جدہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2018ء)  سعودی وزارت داخلہ نے سعودی خواتین کی غیر ملکی سے شادی کے لئے شرائط میں مزید اضافہ کردیا۔ عکاظ اخبار نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے سے موجود شرائط کے علاوہ عمر کی حداضافی شرط کے طور پر نافذ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق وہ سعودی خاتون جو غیر ملکی سے شادی کرنے کی خواہش مند ہے اسکی عمر 50برس سے زائد نہ ہو۔ دوسری شرط میں کہا گیا ہے کہ دولہا اور دلہن کی عمروںمیں 15برس سے زائد کا فرق نہ ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے عمر کی حد کا تعین نہیں کیا گیا تھا تاہم خاتون کیلئے کم از کم عمر 25برس مقرر تھی جبکہ خونی رشتوں کیلئے عمر کی حد مقرر نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :