صدرٹرمپ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کل ہوگی‘دفاعی تعاون سرفہرست رہے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 11:49

صدرٹرمپ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کل ہوگی‘دفاعی تعاون سرفہرست رہے ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان واشنگٹن میں اہم ملاقات کل ہوگی، دونوں راہنماایران سے نمٹنے اور دفاعی تعاون پر گفتگو کریں گے۔ملاقات میں محمد بن سلمان دفاعی معاہدوںاور طیاروں کی خریداری کو آخری شکل دیں گے۔اس کے علاوہ صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں سیاسی مسائل کے علاوہ دفاعی اور خطے کی اسٹریٹیجک صورتحال بھی زیر غور رہے گی۔

(جاری ہے)

مبصرین اس ملاقات کو شام میں جاری خانہ جنگی اور یمن اور قطر کے حوالے سے بھی اہم قرار دے رہے ہیں ملاقات میں اسرائیل اور فلسطین کے مذاکرات کی بحالی اور سرمایہ کاری کے معاملات بھی گفتگو کا حصہ ہوں گے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سیلیکون ویلی اور اسیٹل میں امریکا کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کریں گے۔نیو یارک ،ہوسٹن اور بوسٹن کا دورہ بھی شہزادہ محمد بن سلمان کے پرگرام میں شامل ہے جبکہ سعودی ولی عہد دفاعی سودوں اور طیاروں کی خریداری کوحتمی شکل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :