کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 11:44

کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء)کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کے انجن میں چیچہ وطنی کے قریب آگ لگ گئی، ٹرین ڈرائیور نے گاڑی روک لی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرین 3 گھنٹے کی تاخیر سے آج سہ پہر 3 بجے کے قریب لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس لاہور کی طرف رواں دواں تھی کہ ٹرین چیچہ وطنی اور ہڑپہ کے قریب اچانک اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرین روک لی، متبادل انجن کے ذریعے ٹرین پہلے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر لائی گئی پھر چیچہ وطنی سے لاہور کے لئے روانہ کی گئی۔