ٹیکساس: آسٹن میں دو دھماکوں میں2 نو جوان شدید زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 11:36

ٹیکساس: آسٹن میں دو دھماکوں میں2 نو جوان شدید زخمی
آسٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے ریاستی دارالحکومت آسٹن میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں2 نو جوان شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق زخمیوں کو فور طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اورریسکیوٹیموں نے دھماکے کی جگہ کوگھیرلیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ 2 مارچ سے اب تک آسٹن شہر میں 3 بم دھماکے ہو چکے ہیں،جن میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے ہیں۔2 مارچ کو پیکٹ دھماکے میں ایک شخص جبکہ 12 مارچ کو دو بم دھماکوں میں ایک لڑکا ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔دھماکوں کے الزا م میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :