Live Updates

پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق ڈاکٹر عامر لیاقت کا دلچسپ ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 مارچ 2018 11:35

پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق ڈاکٹر عامر لیاقت کا دلچسپ ٹویٹ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ 2018ء) عروف اینکر عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق دلچسپ ٹویٹ کر ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عامر لیاقت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی متعلق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرہا ہو میں،روک سکو تو روک لو۔اور ساتھ میں یہ شعر بھی لکھا کہ جو بیت گیا وہ کل تھا۔جو آج ہے اس پر محنت کرو ۔پاکستان کے لئے ۔انصاف کے لئے۔ماضی میں اتکے رہ جانے والے ہمیشہ لٹکے رہ جاتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایم کیو ایم کا بھی حصہ رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات