برطانیہ سردی کی شدیدلہر‘ہیتھرو ایئرپورٹ پر150پروازیں منسوح

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 11:31

برطانیہ سردی کی شدیدلہر‘ہیتھرو ایئرپورٹ پر150پروازیں منسوح
مانچسٹر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) مانچسٹر اور برمنگھم میں ایک بار پھر سربیا کی ہواﺅں کے ساتھ برف باری10 انچ تک ریکارڈ کی گئی۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئیں،جبکہ برطانیہ کے جنوب مغربی حصوں میں کل شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں سربیا سے آنے والی سرد ہواﺅں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)

برمنگھم اور مانچسٹر سمیت دیگر شہروں میں طوفانی ہواﺅں کے ساتھ برف باری ہوئی ہے اور 10انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سرد ہواﺅں کے باعث درجہ حرارت منفی 10 تک محسوس ہوگا جبکہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران برطانیہ کے جنوب مغربی شہروں میں دن بھر برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150کے قریب پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے 10ہزار کے قریب مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ہائی وے اتھارٹیز کی جانب سے ڈرائیوروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر ضروری سفر نہ کریں اور دوران سفر فلڈ لائٹس استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :