کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سے ڈسچارج کردیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 11:31

کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سے ڈسچارج کردیاگیا
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سے ڈسچارج کردیاگیا، وہ تقریبا 10 گھنٹے تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیگم کلثوم نواز اتوار کو چیک اپ کے لیے ہسپتال آئی تھیں تو ڈاکٹروں نے انھیں داخل کرلیاتھا، ٹیومرکے دوبارہ نظرآنے پر کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہوئی تھی،جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت دیکھ کرہسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :