ڈان لیکس کے معاملے میں فوج کیا چاہتی تھی؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 مارچ 2018 11:23

ڈان لیکس کے معاملے میں فوج کیا چاہتی تھی؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبارْ19مارچ 2018ء)معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ آرمی چیف ڈان لیکس کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہتے تھے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کو ڈان لیکس میں پریشان کیا گیا۔اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ڈان لیکس پر جے آئی ٹی بنانا پڑ گئی۔

(جاری ہے)

لیکن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس کام میں پڑنا ہی نہیں چاہتے تھے۔

اور فوج سوچ رہی تھی کہ ڈان لیکس کے معاملے میں ہم نہ ہی پڑیں تو بہتر ہے۔لیکن پھر ان سے کہا گیا کہ اس طرح سے سپریم کورٹ کے حکم کی نفی نہیں کی جا سکتی ۔ہارون ارشید نے یہ بھی کہا کہ اگر جنرل قمر جاوید اس بات کی تردید کر دیں تو میں صحافت چھوڑ دوں گا۔ہارون الرشید نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: