Live Updates

جہانگیر ترین کیخلاف پی ٹی آئی میں بڑی بغاوت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 مارچ 2018 11:23

جہانگیر ترین کیخلاف پی ٹی آئی میں بڑی بغاوت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نے کہا کہ جہانگیر ترین مجھ سے خفا ہیں۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے آپ کو نا اہل کیا ہے تو آپ کا پارٹی چئیرمین کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ آپ دور جا کر بیٹھا کریں۔ یہ عرض میں نے پارٹی چئیرمین عمران خان سے بھی کی تھی۔

(جاری ہے)

اور پھر جب لودھراں کا الیکشن ہونا تھا تب بھی میں نے کہا تھاکہ کیا لودھراں میں کوئی ایسا بندہ نہیں ہے جسے ہم ٹکٹ دے سکیں،اگر آپ نے جہانگیر ترین کے بیٹے کو ہی ٹکٹ دینا ہے تو ہم میں اور موروثی سیاست کرنے والوں میں کیا فرق ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی مدت 90 دن سے زیادہ ہونی چاہئیے، نگران حکومت کو کم ازکم دو سال کی مدت ملنی چاہئیے۔ الیکشن سے قبل آپریشن ہونا چاہئیے، عدلیہ اور فوج آپریشن کرے۔ نعیم بخاری نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات