2018ء کا الیکشن ملک کی دو بڑی پارٹیوں کے ہاتھ سے نکل گیا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 مارچ 2018 11:04

2018ء کا الیکشن ملک کی دو بڑی پارٹیوں کے ہاتھ سے نکل گیا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پہلے پہل تو غیر ملکی قوتیں ملک کے سیاسی منظر نامے پر حاوی تھیں،یہ طے تھا کہ ایک پارٹی کی حکومت جائے گی تو دوسری پارٹی کی آئے گی، اگر کسی ایک جماعت نے حکومت کو ذرا سا ہلانے کی کوشش کی تو واشنگٹن سے کالز آ جاتی تھیں ، کہ آپ ان کو ہٹانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اگلی حکومت آپ کو دینی ہے۔

(جاری ہے)

صورتحال یہ ہے کہ اب 2018ء کا الیکشن ان کے ہاتھوں میں نہیں ہے بلکہ عدالتوں اور عوام کے ہاتھوں میں ہیں ، اب کون کون نا اہل ہوتا ہے یہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔2018ء کا الیکشن کہیں ان دونوں بڑی پارٹیوں کے ہاتھ سے نکل کر پارلیمانی کمیٹی کے پاس نہ چلا جائے اور اس کے بعد وہاں سے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے پاس نہ چلا جائے، ان کو اب بس یہی ڈر ہے۔ اب ہر شے کے اوپر عدالتوں اور نیب کی نظر ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :