کیا صادق سنجرانی اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں؟ نواز شریف کے غصے کی کیا وجہ ہے؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 مارچ 2018 10:55

کیا صادق سنجرانی اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں؟ نواز شریف کے غصے کی کیا وجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شریف خاندان کا کڑا احتساب ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن الگ ہے اور احتساب الگ ہے ۔ان دونوں کو جوڑنا نہیں چاہئیے، میاں صاحب کو چاہئیے کہ وہ پہلے احتساب سے بچنے کی تیاری کریں اور انتخاب کی بات بعد میں کریں ۔

(جاری ہے)

صادق سنجرانی پر عائد الزامات پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ بنانا اسٹیبلشمنٹ کا اشارہ تھا یا نہیں تھا وہ وقت گزر گیا ،میاں نواز شریف غصے میں ہیں، ان کی حکومت چلی گئی، پارٹی قیادت گزر گئی، چئیرمین سینیٹ کا عہدہ بھی مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل گیا۔ اور اب ان کے وفاقی وزرا جا کر اسٹیبلشمنٹ سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ ہمیں بتائیں ہم کب نواز شریف کا ساتھ چھوڑیں ،ان کے قریبی رفقا یہ پوچھ رہے ہیں، اس بات کا نواز شریف کو خود بھی اندازہ ہے۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: