آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، مالاکنڈ، ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 19 مارچ 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم ڈیرہ اسمعیل خان ، ڈی جی خان، سرگودھا ڈویژن ،بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں/آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔