پی ایس ایل فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 مارچ 2018 23:58

پی ایس ایل فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2018ء) پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائر میں لیوک رونچی کے لاٹھی چارج کی بدولت سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دیکر 25مارچ کو کراچی میںشیڈول فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے ۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا۔

اسلام آباد کی اننگز کے دوران لیوک رونکی نے ٹورنامنٹ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی،یہ بات قابل ذکر ہے کہ رونکی کے 56، 57 اور 63 رنز پر کیچز ڈراپ ہوئے۔ساتویں اوور ملز کی گیند پر صاحبزادہ فرحان 18 گیندوں پر 27 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے،ایلکس ہیلز 14رنز بنا کر عثمان شنواری کی بال پر بولڈ ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کولن انگرام کی شاندار نصف سنچری کی بدولت نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 154 رنز بنائے۔

کراچی کے پہلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز خرم منظور تھے جو محمد سمیع کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔اسی اوور میں محمد سمیع نے بابر اعظم کو بھی چلتا کیا جو جارحانہ سٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم جے پی ڈومنی کو کیچ دے بیٹھے۔تیسرے آﺅٹ ہونےوالے بیٹسمین کپتان این مورگن تھے جو عماد بٹ کی گیند پر جے پی ڈومنی کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے۔کولن انگرام اور جو ڈینلی کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس نے کراچی کے ابتدائی اوورز کے نقصان کا کسی حد تک ازالہ کیا۔

جو ڈینلی 51 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے۔ڈینلی کے آﺅٹ ہونے کے باوجود کولن انگرام نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 39 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر کراچی کے مجموعے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔اس سے قبل کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انجری کا شکار مصباح الحق کی جگہ صاحبزادہ فرحان جبکہ سٹیون فن کی جگہ سمیت پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ، کراچی کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :