بیگم کلثوم نوازکا نوازشریف، مریم نوازسے ملاقات کی خواہش کا اظہار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 مارچ 2018 23:51

بیگم کلثوم نوازکا نوازشریف، مریم نوازسے ملاقات کی خواہش کا اظہار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے اپنے شوہر اور بیٹی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کوآج اچانک طبیعت کی خرابی کے باعث لندن کے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کوان کی تشویش ناک حالت دیکھ کرداخل کیا۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواز کی دیکھ بھال کیلئے ان کے صاحبزادے حسن نواز ان کے ہمراہ ہسپتال میں ہی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازنے بیگم کلثوم نواز کوفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔نوازشریف کی اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازسے پانچ منٹ تک ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔اس دوران بیگم کلثوم نواز نے نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گلے میں کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔بیماری کے علاج کیلئے وہ لندن میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :