دبئی حکومت جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے دبئی کو پہلا سمارٹ سٹی بنا رہی ہے، جاوید ملک کا سیمینار سے خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 23:50

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ دبئی حکومت جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے دبئی کو دنیا کا پہلا سمارٹ سٹی بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں بلاک چین ٹیکنالوجی اور سمارٹ سٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ترقیاتی اہداف بلاک چین ٹیکنالوجی سے مطابقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا ایک ڈیجیٹل گلوبل ویلج بن کر ابھر رہی ہے۔ جاوید ملک نے مزید کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں خاطر خواہ ترقی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :