صدارتی الیکشن:ولادی میرپیوٹن روس کےچوتھی بارصدرمنتخب ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 مارچ 2018 23:22

صدارتی الیکشن:ولادی میرپیوٹن روس کےچوتھی بارصدرمنتخب ہوگئے
ماسکو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ 2018ء) : روس کے صدارتی انتخاب میں ولادی میرپیوٹن نے واضح برتری حاصل کرلی ہے،ولادی میرپیوٹن روس کے چوتھی بار صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں صدارتی انتخابات 2018ء کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں روسی عوام نے ایک بار پھر ولادی میرپیوٹن کوصدر منتخب کر لیا ہے۔تاہم انتخابی نتائج کا باقاعدہ اعلان سرکاری سطح پر کل پیر کو کیا جائے گا۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق ولادی میر پیوٹن کو صدارتی الیکشن 2018ء میں واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ یوں ولادی میرپیوٹن73.9 روس کے چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :