قومی خدمت سمجھ کرپولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی ذمہ داری اداکی جائے،یہ حکومت سمیت پوری قوم کی تمنا ہے کہ پولیو کی بیخ کنی کرکے ا س وائرس سے پورے ملک کو پاک کیاجائے ، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

اتوار 18 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ قومی خدمت سمجھ کرپولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی ذمہ داری اداکی جائے،یہ حکومت سمیت پوری قوم کی تمنا ہے کہ پولیو کی بیخ کنی کرکے ا س وائرس سے پورے ملک کو پاک کیاجائے ، جب ہرفرد اپنی ذمہ داری نبھا کر پولیو مہم کی حساس نوعیت پر توجہ مرکوز کریگا تو پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا ،آفیسرز کی ذمہ داری سب سے زیادہ بنتی ہے کہ وہ اس مہم کی کامیابی کے لئے خوب محنت کریں تاکہ انسداد پولیو مہم توقعات سے بڑھ کر کامیاب ہوسکے اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے (ڈی پیک ) آفیسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تین روزہ پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں ذمہ داران نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔اس موقع پر اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر ناصر ،ڈاکٹر شفیع دانش ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہدہ مصطفی،پی پی ایچ آفیسر عبدالجبار زہری ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہدہ مصطفی، لائیو اسٹاک آفیسر محمد انور زہری، عبدالسلام زہری سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ۔

کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ آفیسرز کو جب حکومت نے ہدایات دی ہیں،کہ وہ پولیو کا حصہ بنیں تو وہ اس مہم کو تندہی کے ساتھ کامیاب بنا کر قوم پر احسان کریں ۔ پولیو ایک موذی مرض ہے جو نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے ایک خاندان کو اپاہج بنادیتا ہے پولیو کے تدارک کے لئے پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں ، اس وقت پورے ڈسٹرکٹ میں تین روزہ پولیو مہم جاری ہے ۔ جس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :