سیکرٹری داخلہ بلوچستان کا سنٹر جیل گڈانی لس بیلہ و سنٹر جیل خضدارکا دورہ ،حفاظتی و انتظامی اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غلام علی بلوچ

اتوار 18 مارچ 2018 23:20

لسبیلہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) سیکرٹری داخلہ بلوچستان غلام علی بلوچ نے سنٹر جیل گڈانی لس بیلہ و سنٹر جیل خضدارکا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ بلوچستان غلام محمد بلوچ نے اتوار کے روز سنٹر جیل گڈانی اور سنٹرجیل خضدارکا اچانک دورہ کیا۔ سینٹرل جیل گڈانی کے معائینے کے دوران سیکرٹری داخلہ نے جیل کے حفاظتی اقدامات ودیگر انتظامی امور چیک کئے۔

بعد ازاں جیل میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے اٴْن کے مسائل پوچھے۔ جیل عملے کو سختی سے تاکید کی کہ وہ حفاظتی و انتظامی اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کوتاہی اور تساہل کے مرتکب عملے کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے قیدیوں کے جائزمسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سنٹرل جیل خضدار کے دورے کے دوران سیکرٹری داخلہ بلوچستان کے ہمراہ کمشنر قلات ڈویژن ہاشم خان غلزئی و دیگر ضلعی و جیل انتظامیہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔

سینٹرل جیل میں موجود قیدیوں کے مسائل سننے کے بعد سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے جیل انتظامیہ کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ ہر قیدی کی بلڈ سکریننگ کروائیں اور خطرناک مرض میں مبتلا قیدیوں کے علاج و معالجہ میں دیر نہ کریں۔اس موقع پر کمشنر قلات نے بھی جیل انتظامیہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :