پی ایس ایل میں آئندہ صرف ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے جو پاکستان آنے کیلئے تیار ہوں،ندیم عمر

اتوار 18 مارچ 2018 23:20

پی ایس ایل میں آئندہ صرف ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے جو پاکستان ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ پی ایس ایل میں آئندہ صرف ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے جو پاکستان آنے کے لیے تیار ہوں، شین واٹسن نے پاکستان آنے کی حامی بھری تھی مگر آخری وقت میں منع کردیا، پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کے اس مسئلے کا حل ڈھونڈے۔

(جاری ہے)

ندیم عمر نے بتایا کہ ان کی ٹیم کے غیر ملکی کرکٹرز رائلی روسو، کرس گرین، تھسارا پریرا چارلز جونسنز اور محمود اللہ پاکستان آرہے ہیں۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پلے آف 20 مارچ منگل کو کھیلاجائیگا۔ لاہور میں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :