چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں،چوہدری محمدلطیف

اتوار 18 مارچ 2018 23:20

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی ضلع کونسل و چیئرمین یونین کونسل کندن پور چودھری محمد لطیف وینس نے کہا ہے کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں ۔ مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بناء پر عوام سے ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گی ۔ ہماری حکومت نے ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) ترقی پسند جماعت ہے اور ہم نے ملک بھر میں موٹر وے ، میٹرو، سڑکوں کے جال بچھانے کے علاوہ سی پیک ، اقتصادی راہداری منصوبوں سمیت دیگر اہم ترقیاتی کام کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکہ دینا ہے ۔ یہ ہر وقت امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں او چور دروازے سے اقتدار کے خواہشمند ہیں ۔ ترقی و خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے ان عناصر کو عوام بری طرح مسترد کرچکے ہیں ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کامیاب ہو گی ۔ ترقی مخالفین کو منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور شفافیت پر پریشانی ہو رہی ہے ۔ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جس پر عوام انہیں دوبارہ کامیاب کروائے گی۔

متعلقہ عنوان :