کرکٹ جیت گئی ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر جے پی ڈومنی جنوبی افریقا سے اجازت نہ ملنے کے باوجود اپنی ذمہ داری پر پاکستان آئیں گے

اتوار 18 مارچ 2018 23:20

کرکٹ جیت گئی ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر جے پی ڈومنی جنوبی ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) کرکٹ جیت گئی ،پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر جے پی ڈومنی جنوبی افریقا کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود اپنی ذمہ داری پر پاکستان آئیں گے۔ ان کے اس فیصلے نے دنیا بھر کے کرکٹرز کو مثبت پیغام دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومنی کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر نے اپنی ذمہ داری پر پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ڈومنی نے جنوبی افریقی بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے کہ کسی نقصان کی صورت میں وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی غیر ملکی پاکستان آنے پر راضی ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیوک رونکی، سمت پٹیل اور ڈومنی پاکستان آنے کے لیے راضی ہو چکے ہیں جبکہ سیم بلنگز اور ایلکسز ہیلز نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کراچی کنگز کے بھی 6 میں سے 5 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں، ان کھلاڑیوں میں روی بوپارا، کولن انگرام، لینڈل سمنز اور جوائے ڈنلے شامل ہیں جبکہ ایون مورگن نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن اور جیسن رائے پاکستان آنے سے معذرت کر چکے ہیں تاہم تھسارا پریرا، محمود اللہ اور ٹام کوہلر کیڈ مور اور جانسن چارلز پاکستان آنے کیلئے راضی ہیں اور رلی روسیو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فینز کو اچھی خبر سناچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :