لاہور میںپتنگ بازی، مارچ کے ابتدائی 16 دنوں میں ڈور پھرنے کے 4 بڑے واقعات ، 2افراد موت کی نیند سو گئے

اتوار 18 مارچ 2018 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2018ء) لاہور میںپتنگ بازی پر مکمل پابندی ہونے کے باوجود آئے روز قاتل ڈور کی زد میں آ کر شہری زخمی ہو تے ہیں۔ صرف مارچ کے ابتدائی 16 دنوں میں ڈور پھرنے کے 4 بڑے واقعات ہوئے جن میں سے 2افراد موت کی نیند سو گئے۔ آٹھ مارچ کو سبزہ زار کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار دو بھائی فاروق سبحانی اور اسد سبحانی گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 37سالہ فاروق دم توڑ گیا۔ 11مارچ کی رات مغلپورہ میں ڈور پھرنے سے ریلوے ملازم فہیم کی تین سالہ بیٹی ملائکہ زخمی ہو گئی، جو سروسز ہسپتال میں زیرعلاج رہی۔سولہ مارچ کو فیکٹری ایریا میں موٹرسائیکل سوار دلبر نذیر کٹی پتنگ کی ڈور کا شکار ہوگیا۔ دلبر کے گلے پر جنرل ہسپتال میں 10ٹانکے لگے، پولیس نے اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور مقدمہ بھی درج نہیں کیا۔ پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور ڈورپھرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔جو حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :