لاہور ،مغلائی دور کے تاریخی شاہی باورچی خانے کی بحالی

اتوار 18 مارچ 2018 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2018ء) مغلائی دور کے تاریخی شاہی باورچی خانے کی بحالی ہوگئی ،والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام شاہی قلعہ میں میٹ دی ایکسپرٹ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ثقافتی و تاریخی ورثہ کی بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔شاہی باورچی خانے کی بحالی و آباد کاری کا عزم ہے، مختلف یونیورسٹیوں کے شعبہ آرکیٹیکٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے ڈائریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب نے مغلائی دور کے شاہی باورچی خانے کی بحالی کے حوالے سے طلبہ کو لیکچر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا بہترین اور منفرد کام ہے۔آغا خان فاؤ نڈیشن کے ماہرین نے بھی شاہی باورچی خانے کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا۔سیشن میں شریک طلبہ اور اساتذہ نے ثقافتی و تاریخی ورثہ کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔شرکا کو شاہی باورچی خانے کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :