Live Updates

لاہور ،نواز شریف اورحمزہ شہباز شریف میں قربتیں بڑھنے لگیں

نواز شریف ، مریم نواز اور میاں حمزہ شہباز شریف ایک ساتھ لاہور سے سانگہ ہل روانہ ہوئے

اتوار 18 مارچ 2018 23:10

لاہور ،نواز شریف اورحمزہ شہباز شریف میں قربتیں بڑھنے لگیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2018ء) نواز شریف، حمزہ شہباز شریف میں قربتیں بڑھنے لگیں، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف نے ملاقات کی، جبکہ سابق وزیر اعظم ، مریم نواز اور میاں حمزہ شہباز شریف ایک ساتھ لاہور سے سانگہ ہل روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سانگہ ہل میں ن لیگ کے پاور شو کے لیے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور میاں حمزہ شہباز شریف نجی ہیلی کاپٹر پر جاتی امراء سے ایک ساتھ سانگہ ہل کے لیے روانہ ہوئے۔اس سے قبل میاں حمز ہ شہباز شریف نے میاں محمد نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات بھی کی۔ جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات