نوازشریف بیانیےکی خلاف ورزی،مریم نوازسوشل میڈیانےدھمکیاں دیں،جان اچکزئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 مارچ 2018 23:02

نوازشریف بیانیےکی خلاف ورزی،مریم نوازسوشل میڈیانےدھمکیاں دیں،جان ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ 2018ء) :مسلم لیگ ن کے سابق رہنماء جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوازشریف بیانیے کی خلاف ورزی پرمریم نوازسوشل میڈیانے دھمکیاں دیں،جب ان کے دفاع میں بول رہا تھا توان کواچھا لگ رہا تھا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ میں جب ان کے دفاع میں بول رہا تھا توان کواچھا لگ رہا تھا لیکن جب میں نے چھوڑ دیا غلطی کرلی اور ان کے بیانیئے کوعوام کے سامنے رکھ کرحقائق بتائے تومریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم نے مجھ پرحملے شروع کردیے۔

(جاری ہے)

مجھے گالیاں اور دھمکیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں سب جانتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کا واٹس ایپ گروپ ہے جواسٹریٹجی بناتا ہے اور پھر مریم نواز سے ہدایت لیکر آگے کام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پرمجھے دھمکیوں کے باعث پھر میڈیا پرآکر آواز اٹھانا پڑی۔مریم نواز ایک طرف خواتین کے بارے عمران خان کے ریمارکس پرردعمل دیتی ہیں جبکہ دوسری طرف وہ خود ایک خاتون ہیں اور لوگوں کی زندگیوں میں دخل اندازی کرتی ہیں۔ماضی میں بھی مسلم لیگ ن نے بے نظیربھٹو کے ساتھ جورویہ اختیارکیا وہ سب کوپتا ہے۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :