شیخ الحدیث والقرآن ممتاز عالم دین وتصنیف نگار مولانا ہدایت اللہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

اتوار 18 مارچ 2018 22:10

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء)شیخ الحدیث والقرآن ممتاز عالم دین وتصنیف نگار مولانا ہدایت اللہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شیخ الحدیث حافظ عبدالواحد ،میر حشمت لہڑی ،مولانا عالم لانگو ،ایم پی اے خلیل الرحمان دمڑ ،ایکسین فقیر محمد،ڈی ایچ اوڈاکٹر مقبول بارکزئی ،ایکسین محمد یونس ،چیئرمین جمال شاہ ،مولوی شراف الدین ،مولوی امان اللہ ،حاجی طالب ،ڈاکٹر عبداللہ دوتانی ،سید فیض اللہ شاہ،سید نصراللہ شاہ،پروفیسر عطاء محمد ،پروفیسر اسحاق موسیٰ خیل ،عبدالحنا ن ایڈوکیٹ ،مولوی عطاء اللہ ،ملک شیر زمان سنرزئی ،مولوی نور محمد ،پروفیسر عبدالوکیل ،مولوی موسیٰ جان دمڑ ، حافظ ضیا الحق نے شاہرگ بازار ضلع ہرنائی میں ان کی رہائش گاہ جاکر سابق صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبدالصمد اخندزادہ اور مولوی حمد اللہ سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔