بلو چستان نیوٹریشن پر وگرام برائے ما ں بچہ کو صوبہ بھر میں وسعت دینے کے لئے اقداما ت نا گزیر ہیں، سیکرٹری صحت صا لح محمد ناصر

اتوار 18 مارچ 2018 22:10

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء)سیکر ٹری صحت صا لح محمد ناصر نے کہاکہ بلو چستان نیوٹریشن پر وگرام برائے ما ں بچے کو صوبے کے دیگر اضلاع میں وسعت دینے کے لئے اقداما ت ناگزیر ہیں، اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا صحیح اندا ز میںادراک کرتے ہوئے ترجیحات کو تبدیل کر نے کی ضرورت ہے جبکہ اس پر وگرا م کی ضرورت تما م لو گوں کو یکسا ں طور پر اور اس حوالے سے بلو چستان نیوٹریشن پر وگرام بہترین انداز میں خدما ت سرا نجا م دے سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلو چستان نیوٹر یشن پر وگرام کے حوالے سے پر وگریس ریویو اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔اجلاس میں بلو چستان نیوٹریشن پر وگرام کے صوبائی سر براہ ڈاکٹر علی نا صر بگٹی ،ڈپٹی پر وگرام منیجرڈاکٹر سبینہ بلو چ ،یو نسیف بلو چستان کے ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹرعا مر اکرم ،ڈاکٹر فیصل شا ہو انی ،این جی او کوار ڈنیٹر شاہ محمد ،ایم اینڈای کو ارڈنیٹر حمیدا للہ دوتانی، سینئر ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکڑلطیف ترین کے علا وہ متعلقہ حکام نے بھی شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو پر وگرام کے حوالے سے بر یفنگ دیتے ہو ئے نیوٹریشن پر وگرام کے سر براہ ڈاکٹر علی نا صر بگٹی نے بتا یا کہ پر وگرام کے تحت اب تک 254615پا نچ سال سے کم عمرکے بچوں کی سکریننگ کی جا چکی ہے،جس میں 11433بچوں کو علا ج ومعا لجے کے بعد فا رغ کر دیا گیا ہے اس طرح 127307حا ملہ اور دودھ پلا نے والی ماؤں کا اسکریننگ کیا گیا ہے،جس میں 112329ماؤں کو علا ج ومعا لجے کی سہولیا ت کے ساتھ ادویا ت مہیاکی گئی ہیں۔

نیوٹریشن پر وگرام اس وقت صوبے کے سات اضلا ع میں خدمات سرانجام دے رہا ہے جس میں ژوب ،قلعہ سیف اللہ ، پنجگور ،سبی ،کو ہلو ،خا ران اور نو شکی کے اضلاع شامل ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ ما ں اور بچے کی تندرستی کے بغیر صحت مند معاشرے کا خواب تعبیر نہیں ہوسکتا، صوبے میں خوراک کی کمی کے شکار ماں اور بچے کی صحت پر توجہ ناگزیر ہے اور اس کا ادراک ہر سطح پر ہونا چاہیے۔