نومنتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کاکوئٹہ ایئر پورٹ پر صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی ودیگر کا استقبال

اتوار 18 مارچ 2018 22:10

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) نومنتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی اتوار کے روز کراچی سے کوئٹہ پہنچے تو کوئٹہ ایئر پورٹ پر صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی ، میر عاصم کردگیلو ،میر عبدالماجد ابڑو ، طاہر محمودخان ، میرمحمد خان لہڑی ،میر غلام دستگیر بادینی صوبائی مشیران عبدالکریم نوشیروانی ، میر شہزاد صالح بھوتانی ، میر اعجاز سنجرانی اراکین صوبائی اسمبلی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن ، ڈی آئی جی کوئٹہ، ڈی جی پی آر بلوچستان، قبائلی عمائدین و دیگر اہم شخصیات اورلوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔