تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے ،والدین اور سوسائٹی بچوں کوسکولوں میں داخل کرانے کیلئے کردار ادا کریں، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرمختیار احمد

اتوار 18 مارچ 2018 22:10

نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے ‘والدین اور سوسائٹی بچوں کوسکولوں میں داخل کرانے کیلئے کردار ادا کریں، دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے اساتذہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں، کیشنگی کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی سمیت دیگرمسائل بھی موجود ہیں جنہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کریںگے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمختیار احمد، ضلعی آفیسر جمیل احمد مینگل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حمیداللہ جمالدینی، یوسی چیئرمین حاجی محمد انور مینگل، ہیڈ ماسٹر نور محمد، صحافی ایم یعقوب بلوچ، ٹیچر صالح محمدو دیگر نے ہائی سکول کیشنگی میں داخلہ مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل ضلعی ایجوکیشن آفیسران اساتذہ کرام سول سوسائٹی مشترکہ واک کا انعقاد کیا گیا جو کہ ہائی سکول سے شروع ہوکر مختلف شاہراہو ں سے ہوتے ہوئے دوبارہ سکول پہنچا۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر تعلیمی اور داخلہ مہم کے حوالے سے الفاظ درج تھے۔ مقررین نے مزید نے کہا کہ علم کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ واک کا مقصد کوشش کرنا ہے بچوں کو سو فیصد سکولوں میں لایا جائے تاکہ وہ گھر اور خاندان پسماندگی اور جہالت میں مبتلا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :