جماعت اسلامی آج بھی جمہوریت کیساتھ عوامی خدمات واخلاقی اقدار میں سب سے آگے ہیں،ہدایت الرحمان بلوچ

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا کہ جماعت اسلامی آج بھی جمہوریت کیساتھ عوامی خدمات واخلاقی اقدار میں سب سے آگے ہیں بہترین منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی نے ہی دینی اتحاد وبلوچستان کے سلگتے وقومی مسائل کو اجاگر کیے ۔

تطہیر و تعمیرافکار،اصلاح معاشرہ واصلاح حکومت کیساتھ انفرادی اصلاح بھی ضروری ہے دین وحالات کا فہم ہر رکن کیلئے لازمی ہے۔ سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکالنے والے کرپٹ ٹولے کا محاسبہ ہونا چاہیے تاکہ سیاست کا رخ ٹھیک ہوجائیں او راصلاح تعلیم وترقی کاسفرشروع ہوجائیں۔ ارکان وذمہ داران رابطہ عوام مہم تیز کرتے ہوئے موثر افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کرنے کیلئے منظم جدوجہد کریں ۔

(جاری ہے)

عوام کی امیدیں آج بھی جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ارکان وامیدواران اور کارکنان فرائض کاخصوصی خیال کرتے ہوئے سماجی سیاسی خدمات تیز کریں ۔ناکام نااہل اور کرپٹ سیاستدانوں اور موروثی جماعتوں نے سیاست کوبدنام ورسواکر دیا ہے ۔ہر رکن اپنی ذمہ داری وکرنے کے کام پر خصوصی توجہ دیں ۔

خدمات ونظریات کی سیاست میں جماعت اسلامی آج بھی تمام سیاسی دینی جماعتوں میں سب سے آگے ہیں ۔قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ برائی مشکل اور پریشانی کے دلدل سے نکالا جاسکیں ۔یکم اپریل سے رابطہ عوام مہم ،یونٹ سازی کا آغازکریں گے ارکان وکارکنان رابطہ عوام مہم کامیاب بنائیں ۔ضلعی اجتماع عام 30مارچ کو کوئٹہ میں منعقد کیا جائیگا ۔

کرپٹ مافیا کا مقابلہ دیانت پارٹی ودین دار قیادت جماعت اسلامی کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیت گاہ برائے ارکان،ذمہ داران اور امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کہی تربیت گاہ میں ضلع بھر کے ذمہ داران ارکان اورامیدواران نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما دینی سکالر ڈاکٹر عطا ء الرحمان،پروفسیر مولانا عبدالخالق مندوخیل،حافظ نورعلی ،قاری احسان اللہ شیرانی ،قاری احمدجان ،کمانڈر فضل محمد نورزئی ،محمد حلیم حماس،راشدسلیمان،ڈاکٹرمحمدشاہ،عبدالواحدشیرانی، محمد فاروق کاکڑ،سید عبدالمجید شاہ ،غلام رسول محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل ترقی وخوشحالی امن ویکجہتی کیلئے بلوچستان سمیت ملک کو بھی دین دار اہل قیادت کی ضرورت ہے سیکولر قوتوں نے ملک اور اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے دین سے دوری تباہی وبربادی کے راستے ہیں دین وسیات اورتعلیم ومعیشت کو ہرسطح پر اللہ کی دین سے جوڑنے کی ضرورت ہے ۔

دینی وعصری اداروں کے نوجوان متحد ہوکر ملک کے مستقبل کو بچائیں سیکولر وکرپٹ بدنام جماعتوں نے قوم ونظریات کو اہمیت نہیں دی۔ اسلامی نظام نافذ ہوقانون پر عمل درآمد اورعدالت آزادہوتوانسانوں کو انصاف ملیگایہ ظلم جبر ختم ہوگا اورملک کی سالمیت محفوظ ہوگی قوم بھی محفوظ ہوگی۔ جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیادمنفی پروپیگنڈہ کیا گیااس کے باوجو دالحمد اللہ ہم نے تعلیم ،امن ،ترقی اور یکجہتی کی جدوجہد وسفر جاری رکھا اور اپنی اہمیت تسلیم کروایا انسانوں نے قرآن وسنت سے اپنے آپ کو کاٹ کرکے اپنے کیلئے بے شمار مسائل پیدا کیے اسلام ہی میں مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کا حل موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :