ْسابقہ صوبائی وزیر سعید احمد ہاشمی سے وفاقی وزیر ،صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی کی اہم ملاقات

آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) بلوچستان کے بزرگ سیاستدان سابقہ سینیٹر ،سابقہ صوبائی وزیر سعید احمد ہاشمی سے وفاقی وزیر ،صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی کی اہم ملاقات تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سعید احمد ہاشمی کی رہائش گاہ پر وفاقی وزیر میر جام کمال ،صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی ،طاہر محمود ،رکن صوبائی اسمبلی میرطارق مگسی ،سابقہ رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی ،سابقہ رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد کاکڑ اور سابقہ رکن صوبائی اسمبلی میر فائق جمالی کے درمیان آپس میں اہم ملاقات ہوئی ،سعید احمد ہاشمی کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا قابل اعتماد ذرائع کے مطابق ملاقات میں آنیوالے عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہمارا گروپ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوگا ملاقات کے دوران وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جو ان دنوں بیرون ملک کے دورے پرہے ان سے بھی فون پر رابطہ قائم کرکے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی ملاقاتوں اور بلوچی حال واحوال سمیت بیٹھک کا سلسلہ جاری رکھاجائیگا ۔

(جاری ہے)

تاکہ آنیوالے انتخابات کیلئے اپنی حکمت عملی تیار کی جائے ذرائع نے مزید بتایاکہ وفاقی وزیر ،صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی ،سابقہ ارکان اسمبلی کے درمیان خوشگوار ماحول میں حال واحوال ہوا جس کا مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :