کندھکوٹ، گائوں رسول بخش قمبرانی میں آگ لگنے سے 10 گھر جل کر خاکستر

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

تنگوانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) کندھ کوٹ کے قریب 3 کلو میٹر کے فاصلے پر گائوں رسول بخش قمبرانی میں اچانک آگ لگنے 10سے زائد گھر اور اناج ، نقد رقم جل کر خاکستر ہو گئے۔

(جاری ہے)

متاثرین کا کہنا ہے کے ڈبٹی کمنشنر منور علی مھٹیانی نے فائر برگیڈ کے عملے کو کو جلدی جا وقوع پر روانہ کر دیا گیا تھا فائربرگیڈ کے آنے سے پہلے گھر جل چکے تھے لیکن ڈبٹی کمنشنر منور علی مھٹیانی نے پی اے طارق علی دایو کے ساتھ امدادی ٹیموں کو گاوں رسول بخش قمبرانی میں پہنچ گئے اور جہاں انہوں نے متاثر ین خاندان عمران علی ،محمد اسلم ،طالب حسین ،کالوخان،یاسر علی قمبرانی میں راشن تقسیم کیا گیا اور ڈبٹی کمنشنر منور علی مھٹیانی یقین دہانی کروائی کے جو متاثرخاندان کی ابھی بھی خدمت کی اور اور ہمیشہ خدمت کرتے رہیں گئے۔