کے الیکٹرک کا کراچی کو پانی فراہم کرنے والے اہم ترین دھابیجی ،گھارو ، پپری اور این ای کے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

کراچی کو پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور 44 ملین گیلن سے زائد پانی کم فراہم کیا گیا

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) کے الیکٹرک کی جانب سے اتوار کو ایک بار پھر کراچی کو پانی فراہم کرنے والے اہم ترین دھابیجی ،گھارو ، پپری اور این ای کے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کیا گیا ،جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور 44 ملین گیلن سے زائد پانی کم فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے اتوار کی صبح 11;55 سے 12;50 تک ایک بار پھر کراچی کو پانی فراہم کرنے والے اہم ترین دھابیجی ،گھارو،این ای کے اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کیا گیا۔ بجلی کی بندش کے باعث کراچی کو اس دوران 44 ملین گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ۔