کے فور منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے ، جلد از جلد تکمیل انتہائی ناگزیر ہے ، ایم ڈی واٹر بورڈ

ملک و شہر اس کی تکمیل میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے منصوبہ پر جاری کام کی رفتار کو مزیدتیز تر کیا جائے

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ کے فور منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے ، اس کی جلد از جلد تکمیل انتہائی ناگزیر ہے ، ملک و شہر اس کی تکمیل میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے منصوبہ پر جاری کام کی رفتار کو مزیدتیز تر کیا جائے ،منصوبہ کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان کو پابند کیا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اسٹینڈ بائی پمپس کا فوری انتظام کیا جائے، یہ ہدایات انہوں کے ۔

فور پروجیکٹ منصوبہ کے معائنہ ،ایف ڈبلیو او کے دفتر اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام فیزوں کے دورے کے موقع پر دیں، ان کے ہمراہ واٹربورڈ کے ڈی ایم ڈی (ٹیکنیکل سروسز ) اسد اللہ خان ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ۔

(جاری ہے)

فور اسد ضامن،ایم ڈی واٹربورڈ کے اسٹاف آفیسر الہٰی بخش بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران و انجینئرز تھے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کے فور منصوبہ کا تفصیلی دورہ کیا اور کام کے معیار کا جائزہ لیا ، انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ۔

فور سے کہا کہ وہ کام کے معیار پر نگاہ رکھیں ،ایف ڈبیلو او کے دفتر کے دورہ کے موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے کرنل کامران اور کرنل سفان نے منصوبہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، انہوں نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او منصوبہ کی تمام ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں ترقیاتی کام میں مصروف عمل ہے، بعد ازاں منصوبہ کے مختلف سائٹس کا دورہ بھی کرایا ، ایم ڈی واٹربورڈ نے ایف ڈبلیو او حکام سے کہا کہ کے ۔

فور منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے ، کراچی کے شہریوں کوفراہمی آب میں اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے ، پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں اور جاری کام کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے تاکہ جلد از جلد منصوبہ تکمیل پزیر ہوسکے ،انہوںنے منصوبہ پر جاری کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک خصوصاً شہر کراچی منصوبہ کی مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتا، بعد ازاں ایم ڈی واٹربورڈ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیزوں اور فور بے کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود اعلیٰ حکام سے بریفنگ لی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈی ایم ڈی واٹربورڈ کو ہدایت کی کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر اہم پمپنگ اسٹیشنوں پر اسٹینڈ بائی پمپس کا انتظام کیا جائے انہوںنے کہا شہریوں کو پانی کی مسلسل و متواتر فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔