آئی جی سندھ نے مبینہ زیادتی کے شکار بچے کے والدین سے قانونی کارروائی میں مد میں رشوت طلبی کا نوٹس لے لیا

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مبینہ زیادتی کے شکار بچے کے والدین سے قانونی کاروائی کی مد میں کورنگی پولیس کی جانب سے رشوت طلبی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تمام تر انکوائری پر مشتمل رپورٹ سمیت مرتکب ٹھرائے جانیوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی جملہ تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :