بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں شدید اضافہ

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) وادی کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں شدید اضافہ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا اور لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑے ،سوئیٹر اور جیکٹ پہننا شروع کردیں ہیں شدید سردی کے باعث اتوار کے روز کوئٹہ شہر میں بڑی بڑی مارکیٹیں ،پلازہ بند رہے اور ٹریفک بھی سڑکوں پر کم رہی محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سردی کی جولہر آئی ہے وہ آئندہ 24گھنٹے تک برقرار رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :