پی ایس ایل فائنل کی سیکورٹی کے حوالے سے ریہرسل کے موقع پر سڑکیں بند کرنے سے ٹریفک شدید متاثر

دوسری جانب نشتر پارک اور لیاقت آباد میں جلسوں کی وجہ سے بھی شہر بھر میں ٹریفک نظام شدید متاثر ہوا

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پی ایس ایل فائنل کے موقع پر سیکیو رٹی اقدامات کے حوالے سے پولیس اور رینجرز نے مرتب کردہ پلان کے تحت ریہرسل کی ،اسٹیڈیم جانے والی تمام سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کرنے سے ٹریفک شدید متاثر رہا ،دوسری جانب نشتر پارک اور لیاقت آباد میں جلسوں کی وجہ سے بھی شہر بھر میں ٹریفک نظام شدید متاثر ہوا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر سیکیو رٹی اقدامات کے حوالے سے پولیس اور رینجرز حکام نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم تک لانے اور وی وی آئی پی شخصیات کے پروٹوکول کے ساتھ اسٹیڈیم کی سیکیو رٹی جانچنے کے لیے مرتب کردہ پلان کے تحت اتوار کو ریہرسل کی گئی ،جس مین پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا اور تمام طے شدہ چیزوں کا عملی مظاہرہ کر کے نقائص تلاش کیے جبکہ موقع پر ہی ذمہ داران نے غلطی کی نشاندہی پر اس کو درست بھی کیا ،ٹریفک پولیس نے روٹ پلان کے تحت نیشنل اسٹیڈیم جانے والی تمام سڑکوں جن میں حسن اسکوائیر ،یونیورسٹی روڈ ،اسٹیڈیم روڈ ،کارساز،جیل چورنگی ،راشد منہاس روڈ ملیمم چوک سمیت دیگر سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا اور واٹر ٹینکر سمیت ٹرکوں کو سڑک کے درمیان کھڑا بھی کردیا ،جس کے نتیجے میں عام ٹریفک شدید متاثر ہو ئی اور متعدد مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے نظام مزید خراب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لیاقت آباد اور نشتر پارک میں ہونے والے جلسوں کی سیکیو رٹی کے لیے پولیس نے اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کردیں جس کے نتیجے میں شہر بھر میں ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا اور بدترین ٹریفک جام میں ہزاروں گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہیں ۔

متعلقہ عنوان :