Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنان کے جنون سے بڑے سیاسی مافیاں کو شکست دیں گے، عمران خان

18 تبدیلی کا سال ہے، تیس سال سے جو جماعتیں حکومت کرتی رہیں، انہوں نے کراچی کو کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بنا دیا، گلشن حدید میں خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو گلشن حدید میں پی ٹی آئی کے رکنیت سازی کیمپ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے جنون سے بڑے سیاسی مافیاں کو شکست دیں گے۔ 2018 تبدیلی کا سال ہے۔

(جاری ہے)

تیس سال سے جو جماعتیں حکومت کرتی رہیں، انہوں نے کراچی کو کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بنا دیا۔

مشکلوں سے خدا نے پاکستان تحریک انصاف کو تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔ ہم اس شہر کراچی کو ہی نہیں بلکہ پورے سندھ کو ٹھیک کردیں گے۔ زرداری سندھ میں سب سے بڑی بیماری ہے۔ ایک اور بیماری کو ہم نے کیوں نکالا کردیا۔ آصف زرداری کے آنے سے پہلے پاکستان اسٹیل مل آٹھ ارب کے نفع میں تھی۔ آصف زرداری اوراس کے ساتھیوں نے اسٹیل مل پر ڈاکہ ڈالا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات